بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کیلئے ٹیم میں تبدیلی

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے جنوبی افریقہ میں رواں ماہ ہونے والے عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کیلئے ٹیم میں دو تبدیلیاں کر دیں۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق لوکل ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے کونسل نے ورلڈ کپ کیلئے تشکیل کردہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں جس کے مطابق بی ون میں توفیق بٹ کی جگہ محمد وقاص جبکہ بی ٹو میں محمد افضل کی جگہ عرفان مجید کو حتمی سکواڈ میں شامل کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...