لاہور(سپورٹس رپورٹر) پریمیئر فٹبال لیگ کے میچ میں مسلم فٹبال کلب نے کے پی ٹی کو شکست سے دوچار کر دیا۔ ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو میں میچ کے دوران مسلم فٹبال کلب نے ایک کے مقابلے دو گول سے کامیابی اپنے نام کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے محمد حنیف اور حاجی محمد نے گول سکور کیے جبکہ کے پی ٹی کی جانب سے ضرار مجید نے واحد گول کیا۔