نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی بلے بازوں نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پہلی اننگز میں تین سنچریاں سکور کرکے کیویز کیخلاف بھی ٹیسٹ سیریز کا آغاز پُراعتماد انداز میں کیا ۔ یونس خان اور مصباح الحق کے بیٹ سے رنز کا سیلاب تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ دو دن میں تین سنچریاں سکور ہو چکی ہیں۔ دو ان بلے بازوں نے سکور کی ہیں جن کیلئے حالات ماضی قریب میں سازگار نہ تھے لیکن اب یہ حالات ہیں کہ پوری ٹیم ان دونوں کے گرد ہی گھومتی نظر آ رہی ہے۔ عمدہ کارکردگی کے باوجود یونس اور مصباح پر چند سابق کھلاڑی تنقید کر رہے ہیں لیکن کیا پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں کسی نے 28 سنچریاں سکور کی ہیں۔ بحیثیت کپتان مشکل حالات میں کسی نے اتنی عمدہ کارکردگی دکھائی ہے۔ یونس خان اور مصباح نے اپنے ناقدین کو ایک مرتبہ پھر بھرپور جواب دیا ۔ محسن خان کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کے بلے باز سپنرز کے خلاف آسٹریلوی کھلاڑیوں کی نسبت اچھا کھیلتے ہیں۔ پاکستانی سپنرز اور تیز گیندبازوں کا اب امتحان ہے۔ بیٹسمینوں نے سکور بورڈ پر ایک بڑا مجموعہ لگا دیا ۔
”سنچریاں تو اچھی ہوتی ہیں“
Nov 11, 2014