دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی پاکستان نے عمدہ بیٹنگ جاری رکھی اور میچ ختم ہونے سے چند اوور پہلے 566 رنز 3 وکٹوں پر اننگ ڈیکلیئر کر دی۔ یونس خان، مصباح الحق پھر سنچریاں کر گئے۔ اس وکٹ پر پاکستان کی طرف سے جو بھی وکٹ پر آیا سکور کر گیا۔ احمد شہزاد 176، حفیظ 96، یونس خان 101، مصباح الحق 100، اظہر علی 86 غرض ہر ایک نے لمبا سکور کیامگر ایک بات نہیں بھولنی چاہئے کہ وکٹ نے آہستہ آہستہ ٹرن لینا شروع کر دیا ہے اور جوں جوں پاکستانی با¶لر گیند کریں گے ان کے بوٹوں کے نیچے لگے کیل اس وکٹ کو سپنروں کیلئے جنت بنا سکتے ہیں اور ایسی وکٹوں پر پہلے بیٹنگ کا یہی فائدہ ہوتا ہے۔ نیوزی لینڈ کو فالوآن بچانے کیلئے 367 رنز درکار ہیں۔ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ ٹیم کو فالوآن کر سکتی ہے اگر تمام کیچ پکڑ لئے جائیں۔ مجموعی طور سے پاکستان بہت مضبوط پوزیشن میں ہے۔ اگر پاکستان نیوزی لینڈ کو فالوآن نہ بھی کرے تو اچھی لیڈ لے جائے تب بھی پاکستان کی جیت کے امکانات روشن ہیں۔ اس ٹیسٹ کے نتیجے کا انحصار نیوزی لینڈ کی پہلی اننگ کی کارکردگی پر ہے۔