نئی دہلی (اے ایف پی) 9184ءمیں زہریلی گیس کے اخراج سے ہلاک اور متاثر ہونیوالے افراد کے لواحقین نے معاوضہ میں اضافے کیلئے بھوک ہڑتال شروع کر دی اور 100 خواتین اور بچوں نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر نعرہ ”بھوپال کیلئے انصاف“ درج تھا۔ یاد رہے 2 دسمبر 1984ءمیں یونین کاربائیڈ کیمیکل پلانٹ سے زہریلی گیس خارج ہونے کے سبب 10 ہزار افراد ہلاک اور ہزاروں متاثر ہوئے تھے۔
”84ءمیں بھوپال میں زہریلی گیس سے ہلاکتیں“ متاثرین کی زرتلافی بڑھانے کیلئے بھوک ہڑتال
Nov 11, 2014