عمران خان اسرائیلی وزیراعظم کے اشارے کے منتظر ہیں: عبدالغفور حیدری

Nov 11, 2014

ملتان (نوائے وقت نیوز) رہنما جے یو آئی (ف) مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ عمران خان اسرائیلی وزیراعظم کے اشارے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں کیا ملاقاتیں ہوئیں، امریکہ میں کیا طے پایا، پوپ کے سامنے کیا ہوا؟ قوم کو ایسی سازشوں کو ناکام بنانا چاہئے۔ وزیراعظم نواز شریف منتخب وزیراعظم ہیں سیاستدانوں کے بارے میں غلیظ زبان استعمال کی جا رہی ہے۔
مولانا حیدری


مزیدخبریں