کابل (نوائے وقت نیوز + اے ایف پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت تین شہروں میں گزشتہ روز بم دھماکے ، خود کش حملہ ہوا۔دھماکوں میں 10 پولیس اہلکار ہلاک اور غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تین زخمی ہو گئے۔ صوبہ لوگر میں ایک خودکش بمبار نے پولیس اہلکاروں کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ لوگر پولیس کے سربراہ عبدالحاکم، اسحقٰ زئی کے مطابق خودکش بمبار نے فوجی وردی پہن رکھی تھی ۔
افغانستان: خودکش حملے سمیت تین بم دھماکے، 10 پولیس اہلکار ہلاک
Nov 11, 2014