نیو یارک (اے پی پی) امریکہ میں مقیم سکھوں کی تنظیم نے 1984ءمیں بھارت میں سکھوں کے قتل عام بارے اہم دستاویزی ثبوت اور شہادتیں اقوام متحدہ کے ہائی کمشن برائے انسانی حقوق کو فراہم کر دیں۔ تنظیم سکھس فار جسٹس کے بیان کے مطابق ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سٹیفانوسنی نے 1984ءمیں سکھوں کے قتل عام کے عینی گواہوں گردیپ کور اور جسپیر کور کی شہادتیں ریکارڈ کیں۔ گردیپ کور کا شوہر اس پرتشدد واقعہ میں مارا گیا تھا جبکہ جسپیر خاندان کے 26ارکان اس قتل عام میں مار ڈالے گئے تھے۔ دونوں اپنی شہادتیں ریکارڈ کروانے لدھیانہ سے نیویارک آئے تھے۔ ہائی کمشنر کے دفتر میں شہادتوں کی ریکارڈنگ اور دوسرے معاملات پر 2گھنٹے کی بند کمرہ سماعت کا اہتمام کیا گیا تھا۔
ثبوت
1984ءبھارت میں سکھوں کا قتل عام : یو این ہائی کمشن کو دستاویزی ثبوت دیدئیے گئے
Nov 11, 2014