اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سینٹ فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقے کے چیئرمین سینیٹر محمد یوسف بادینی نے پاکستان بیت المال کی طرف سے انتہائی کم ترقی یافتہ علاقوں اور غربت کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد کو زیادہ سے زیادہ سے سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے بڑے بڑے شہروں کی بجائے دیہی پسماندہ علاقوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پورے صوبہ بلوچستان میں صرف دو سویٹ ہومز بنائے گئے ہیں۔ پشاور میں سویٹ ہومز بنانے کے بجائے قبائلی علاقوں میں خصوصی توجہ دی جائے۔ رنگ و نسل سے مذہب سے بالاتر ہو کر کم ترقی یافتہ علاقوں میں ضرورت مندوں کی مدد اولین ترجیح ہونی چاہئے۔
سینٹ فنکشنل کمیٹی
بیت المال کا دائرہ کار دیہات تک بڑھایا جائے: سینٹ فنکشنل کمیٹی
Nov 11, 2014