کوئٹہ بنوں اور باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکوں میں دو اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق اور تیس زخمی ہوگئےجب کہ پشاور میں سی این جی سٹیشن کےقریب ملنےوالےبم کوناکارہ بنادیاگیا

کوئٹہ میں دھماکا ڈبل روڈ پرہوا جس سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیاجب کہ پچیس افراد زخمی ہوئے دھماکےسےمتعدد گاڑیوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچابنوں کےعلاقے میریان میں بھی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کےقریب دھماکاہوا جس سے دو اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے دھماکے سے گاڑی بھی مکمل طورپرتباہ ہوگئیدوسری طرف پشاور میں چار سدہ روڈ پر سی این جی سٹیشن کے قریب بم نصب کیاگیاتھا جس کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نےبروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بناکر شہرمیں تباہی کابڑامنصوبہ ناکام بنادیااے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک کے مطابق بم پانچ کلو گرام وزنی تھا جوگھی کے کنستر میں رکھا گیا تھاباجوڑایجنسی میں تحصیل دارکی گاڑی پرریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں2محافظ جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے سبی کے علاقے مٹھریمیں نامعلوم افراد کی تحصیل میونسپل آفیسر کی گاڑی پر فائرنگ سے بیوی بچوں سمیت چھ  افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

ای پیپر دی نیشن