ڈونرزکانفرنس میں عالمی اداروں اور ڈونر ممالک نے پاکستان کو سترکروڑ ڈالرفراہم کرنےکی یقین دہانی کرا دی۔

Nov 11, 2014 | 18:42

وزارت خزانہ کےاعلامیےکےمطابق ڈونرز کانفرنس وزیر خزانہ اسحق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوئی۔اجلاس میں ڈی ایف آئی ڈی،عالمی بینک،ایشیائی ترقیاتی بینک،یورپی یونین،اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک، جاپان اوراٹلی سمیت دیگر ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کےدوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہونےوالے نقصان اورآئی ڈی پیز سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کوبتایا گیا کہ ریکوری نیڈ ایسسمنٹ کےتحت ایک ارب چالیس کروڑڈالرکا تخمینہ لگایا گیا ہے، ترقیاتی ضرروت کےتخمینےکی رپورٹ اگلے ماہ مکمل ہو گی، اجلاس میں شریک ڈونرز نے ستر کروڑ ڈالر فراہمی کا وعدہ کیا جبکہ مزید کےلئےیقین دہانی ڈی این اے کی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد کرائی جائےگی،وزیر خزانہ اسحق ڈار نے عالمی اداروں اورمختلف ممالک کی طرف سے پاکستان کی مدد پر شکریہ ادا کیا،ڈونرز انفرنس کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم سیلاب سے متاثرین اورآئی ڈی پیز پر خرچ کی جائے گی۔

مزیدخبریں