کوٹلی: زمین کے تنازعہ پر بھابھی اور بھتیجی کی ناک کاٹ دی

کوٹلی (آئی این پی)کوٹلی آزاد کشمیر میں زمین کے تنازع پر ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بھابھی اور بھتیجی کی ناک کاٹ دی اور فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق نکیال کے گائوں موہڑہ میں زمین کے تنازع پر ہدایت اللہ نے مبینہ طور پر اپنی بھابھی اور بھتیجی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اْن کی ناک کاٹ دی ، دونوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔تفتیش کے لیے پولیس نے ملزم کے بیٹے کو حراست میں لے لیا ، جبکہ ملزم ہدایت اللہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...