حالیہ برسوں میں پاکستان کے سماجی و اقتصادی اشاریوں میں بہتری آئی : ورلڈ فوڈ پروگرام

اسلام آباد (اے پی پی) عالمی ادارہ برائے خوراک (ورلڈ فوڈ پروگرام) نے پاکستان کے سماجی و اقتصادی اشاریوں میں بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ چند سالوں میں اقتصادی ترقی، امن و استحکام کے حوالہ سے خاطر خواہ پیشرفت کی ہے، اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے خوراک کی بہتری کیلئے عالمی سطح پر کئے گئے معاہدے پر پیشرفت درست سمت میں گامزن کر دی ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق حکومت پاکستان غذائی صورتحال کو بہتر بنانے اور 2030ء تک مکمل طور پر غربت کا خاتمہ کر کے پائیدار ترقی کے ہدف نمبر 2 کے حصول کیلئے پرعزم ہے اور اس ضمن میں سکیلینگ اپ نیوٹریشن (سن) موومنٹ پر دستخط کئے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن