نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر بارک اوباما نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیلیفون کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے دیوالی پر بھارتی وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں میں دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ وائٹ ہائوس کے مطابق ملاقات میں موسمیاتی تبدیلیوں پر بات ہوئی۔ دونوں رہنمائوں سمیت دیگر عالمی لیڈر رواں ماہ پیرس کانفرنس میں بھی اس موضوع کو زیربحث لائیں گے۔
اوباما کا مودی کو فون دیوالی کی مبارکباد دی
Nov 11, 2015