نادرا نے 700 سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی) نادرا نے وسیع پیمانے پر ملازمین کو برطرف کر کے نو ٹی فکیشن جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق نادرا نے 700سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے فارغ کر کے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ منگل کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین فوری طور پر آفس چھوڑ دیں۔ ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں صر ف ڈیلی ویجز کو ملازمین کو برطرف کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ عمل ادارے کی تنظیم نو کے لیے کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...