لاہور ہائیکورٹ کے 2ججوں پر الزامات سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل طلب

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل نے لاہور ہائیکورٹ کے دو ججوں کے خلاف الزامات کے حوالے سے اجلاس کل 12نومبر کو طلب کر لیا ہے ان ججوں پر اختیارات سے تجاوز اور کمزور فیصلے دینے کا الزام ہے جس کی وجہ سے ملزموں کو فائدہ پہنچا۔ ہائیکورٹ کے ان دو ججوں جسٹس شاہد جمشید ڈار، جسٹس مظاہر علی نقوی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس شاہد حمید ڈار پر اختیارات سے تجاوز جبکہ جسٹس مظاہر علی نقوی پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے آئین اور قانون کے مطابق درست فیصلے نہیں کئے اور فیصلوں کو میرٹ پر کرنے کی بجائے کمزور فیصلے کئے۔ علاوہ ازیں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے ریفرنس کی سماعت کے بعد پہلی مرتبہ سپریم جوڈیشل کونسل کو متحرک کیا گیا ہے اور ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مس کنڈکٹ کے الزامات سمیت جتنی بھی درخواستیں اس وقت زیر التواء ہیں اور ان میں کارروائی کی جا سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...