سٹی ٹریفک پولیس نے پنڈی جمخانہ کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنڈی جمخانہ کلب کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔فاتح ٹیم کے سلیم جٹ کو آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں پنڈی جمخانہ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 230 رنز بنائے۔ امتیاز نے 81 نمایاں رنز بنائے۔ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے سلیم جٹ نے 21 رنز کے عوض سات کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 

ای پیپر دی نیشن