لاہور (کلچرل رپورٹر) این سی اے آرکائیوز نیشنل کالج آف آرٹس نے علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے سلسلے میں ایک نمائش "یوم اقبال" کا اہتمام کیا۔ جس کا افتتاح پرنسپل این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے ظہور الاخلاق گیلری میں کیا اس میں علامہ اقبال، انکے خاندان، انکے زیر استعمال اشیاء کتابوں کے سرورق اور انکی مختلف وفود کے ساتھ سو سے زیادہ تصاویر آویزاں کی گئیں۔