لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے بہار کے انتخابات میں بی جے پی کی عبرتناک شکست کو انتہا پسند مودی کے کرتوتوں کا نتیجہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں پرعرصہ حیات تنگ کرنے کے رد عمل میں انشااللہ ایک اور پاکستان جنم لے گا۔ نفرت اور پاکستان مخالف سیاست کے خلاف بھارتی عوام کا رد عمل اطمینان بخش اور دنیا میںانتہا پسندی کی سیاست کرنے والوں کے لئے عبرتناک سبق ہے۔
بھارت میں اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے سے ایک اور پاکستان جنم لے گا: پیر اعجاز ہاشمی
Nov 11, 2015