لاہور (سپیشل رپورٹر) عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کا ایک اہم اجلاس مرکزی صدر مولانا حافظ فضل الرحیم کی زیر صدارت جامعہ اشرفیہ لاہور میں اجلاس میں دیگر مرکزی عہدیداران پروفیسر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی ، ڈاکٹر خالق داد ملک، ڈاکٹر عبدالقدیر، ڈاکٹر سمیع اﷲ فراز، ڈاکٹر محمود الحسن عارف، خالدہ جمیل، عابد محمود قریشی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، خرم حنیف، حافظ محمد اقبال اور دیگر ن شرکت کی ۔اجلاس میں گذشتہ دنوں عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام ایوان اقبال لاہور میں دو روزہ شاعر اسلام علامہ محمد اقبال کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی علامہ محمد اقبال کانفرنس کا انعقاد سے علامہ محمد اقبال کی شخصیت افکار و نظریات پور ی دُنیا میں اُجاگر اور نسل نو کو ان سے تعارف ہوا ہے۔