کنیکٹیکٹ (نیٹ نیوز) مستقبل میں جلد چارج ہو جانے والی اور دیر تک چارج رہنے والی بیٹریوں کی بہتر کارکردگی اور زیادہ صلاحیت کا انحصار خون میں پائے جانے والے ہیم پر بھی ہو گا۔ پیل یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے دریافت کیا ہے غیرمعمولی کارکردگی کے حامل لیتھیم آکسیجن بیٹریوں کو بہتر اور قابلِ عمل بنانے میں ہیم سے زبردست مدد لی جا سکتی ہے۔