خوردبینی دنیا کی حیرت انگیز اور متاثرکن تصاویر

نیویارک: کیمرہ اور لینس بنانے والی مشہور کمپنی نِکون نے اس سال بھی دنیا بھر کے فوٹوگرافرز کو دعوت دی ہے کہ وہ کسی بھی شے کی اندرونی اور یا خردبینی تصاویر لے کر دنیا کو ان عجائبات سے آگاہ کریں۔اس مقابلے میں 70 ممالک کے 2 ہزار سے زائد فوٹوگرافرز نے حصہ لیا اور میگنیفائنگ عدسے یا پھر مائیکروسکوپ (خردبین) سے بہت تفصیلی تصاویر کھینچی ہیں۔ ان تصاویر میں زیادہ تر جانداروں کے مختلف گوشوں کی تصاویر لی گئی ہیں تاہم پانی کے بلبلوں سے لے کر مکھی کی آنکھ تک بھی نمایاں ہیں۔ تصاویر دیکھ کر قدرت کی فنکاری اور باریکی کا احساس جی اٹھتا ہے تو نوکیا اسمال ورلڈ مقابلے کی چند بہترین تصاویر یہ ہیں جنہیں عام حالات میں پہچاننا ممکن نہیں۔پھولوں کا رس چوسنے والی تتلی کی سونڈاس تصویر میں کسی رسی کی طرح گول دکھائی دینے والی شے تتلی کی وہ سونڈ ہے جس سے وہ رس چوستی ہے۔بھنورے کا پاو¿ںاس تصویر میں ایک خاص قسم کے بھنورے کی پیر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اسے ڈائیونگ بیٹل کہا جاتا ہے جو پانی میں غوطہ لگاتا ہے اور اس کے پیر کا رنگ برنگی تلوا دیکھ کر دنیا حیران رہ گئی ہے۔مکڑی کی آنکھ اچھلنے والی مکڑی ( جمپنگ اسپائیڈر) کی آنکھ کی خوبصورت اور حیران کن تصویرکھن کھجورے کا ڈنک کنسلائیاں اور کن کھجورا ہمارے ملک میں بھی عام پایا جاتا ہے لیکن اس تصویر میں اس کہ وہ ڈنک نمایاں ہے جس سے یہ اپنے شکار کو گرفت کرتا ہے۔ فوٹوگرافر کے مطابق یہ کیڑا بہت زہریلا ہے۔تتلی کے پروں کا ڈیزائن

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...