لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ترشاوہ پھلوں کی 94 فیصد پیداوار سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، وہاڑی اور خوشاب کے اضلاع میں پیدا ہوتی ہے محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے باغبانوں کو سفارش کی ہے کہ وہ ترشاوہ پھلوں کے کیرے کو کم کرنے کیلئے باغات کو تندرست اور صحت مند حالت میں رکھیں۔ ترشاوہ پھلوں کے باغبان پھل سیٹ ہونے سے لیکر پھل کی پختگی تک پودوں کی بروقت آبپاشی کریں اس وقت ترشاوہ پھل جن اہم مسائل سے دوچار ہیں ان میں ان کی برداشت سے پہلے پھل کا کیرا اور اس کا تدارک انتہائی اہم امور میں شمار ہوتا ہے۔
کنو کے کیرے کو کم کرنے کیلئے باغات کو تندرست حالت میں رکھیں: محکمہ زراعت کی باغبانوں کو ہدایت
Nov 11, 2016