لاہور: 28 لاکھ کے ڈاکے، فیروز والہ میں مزاحمت پر 2 شہری زخمی

Nov 11, 2016

لاہور+ فیروز والہ (نامہ نگاران) ڈاکوؤں نے شہریوں سے 28 لاکھ کا مال لوٹ لیا اور مزاحمت پر 2 کو زخمی کر دیا جبکہ 5 گاڑیاں لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے وحد ت کالونی میں ساجدکے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ یرغمال بنا کر7لاکھ ،گلشن اقبال کے رہائشی عمر کے گھر سے 4 لاکھ ، فیکٹری ایریا میں نعمان کے گھر سے 4لاکھ ،ڈیفنس سی میں مبشر کے گھر سے3 لاکھ ،ٹائون شپ میں جنید کی فیملی سے2لاکھ 75ہزار،ملت پا رک کے علاقہ میں ناصر کی فیملی سے 2لاکھ کی نقدی، زیورات اور موبائل لوٹ لیا ہے۔ اچھرہ کے علاقہ جاوید مارکیٹ میں موٹر سائیکل سواردو ڈاکوؤں نے نوائے وقت کے سینئر سٹاف رپورٹر ایف ایچ شہزاد سے گن پوائنٹ پر7ہزار روپے نقدی اور موبائل لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے مغلپورہ میں فیصل سے 4لاکھ 30ہزارروپے، چوہنگ میں فواد سے 2 لاکھ روپے ،گجر پورہ کے علاقہ گھوڑے شاہ میں محمود کے سٹور سے ایک لاکھ 89ہزارروپے ،نصیر آباد میں عمر فاروق کی دکان سے ایک لاکھ 40ہزار روپے،کاہنہ میں ندیم کے رکشہ سٹینڈ سے ایک لاکھ 30ہزار روپے،شاہدرہ میںعمران مغل سے 95 ہزار روپے اور موبائل فون، جنوبی چھائونی میں وحید سے 60ہزار روپے اور موبائل، کاہنہ میں زاہد کی بیکری سے 50ہزار روپے، کوٹ لکھپت میں نوفل سے 40ہزار روپے اور موبائل فون، نشترکالونی میں عمران کی فارمیسی سے 30ہزار روپے لوٹ لئے ہیں۔ چوروں نے جوہرٹائون میں سے عمران ،نواب ٹائون میں فاروق، مغلپورہ سے نذیر، کینٹ سے منور کی گاڑیاں جبکہ ریس کورس میں سے راشد، فیکٹری ایریا میں فواد، اقبال ٹا ئون میں عثمان، شادباغ میں امتیاز، مغلپورہ میں منصور، اقبال ٹائون میں عامر، مسلم ٹائون میں صہیب، سبزہ زار میں ارقم، ہنجروال میں سے مدثر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ کاہنہ سوا آصل فلور مل میں دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے مل کے اندر داخل ہوکر تمام ورکروں کو یرغمال بناکر 2 لاکھ نقدی، آٹے کا ٹرک، موبائل فونز اور 22 لاکھ روپے کے کیش چیک فیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر مرغیوں سے بھرے ٹرالر کے مالک سے نقدی اور موبائل چھین لیا اور بس کے انتظار میں کھڑے دو افراد عمیر احمد اور علی شیر کو مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا نوجوان سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے فیروز والا اور کوٹ عبدالمالک میں دو موٹرسائیکلیں اور کار چوری ہو گئی پولیس نے مقدمات درج کرلئے

مزیدخبریں