احسن اقبال کی پرویز خٹک کو مغربی روٹ پر فاسٹ ٹریک کام کی یقین دہانی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیراعلی خیبر پی کے پرویز خٹک سے ملاقات کی۔ احسن اقبال نے سی پیک مغربی روٹ پر فاسٹ ٹریک پر کام کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلی نے کہا کہ سی پیک پر عملی کام نظر آنا چاہئے۔ وفاق کو 3 صنعتی پارک منصوبے میں شامل کرنے کی سفارشات بھیجی ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف وزیراعظم تمام پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس بلائیں گے۔ توانائی میں 35 ارب ڈالر سرمایہ کاری میں سب سے زیادہ حصہ سندھ کا ہے۔ لاگت زیادہ ہونے کی وجہ سے تیل سے توانائی منصوبہ نہیں چل سکتا۔ مغربی روٹ سی پیک کا لازمی حصہ ہے۔ مغری روٹ میں ایک ملی میٹر بھی کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔ سی پیک کے تحت کی صوبے میں کوئی صنعتی زون نہیں بنایا۔ بجلی پوری ہوگی تو صنعتی زون کی باری آئے گی۔ بجلی کی پیداوار میں 11 ہزارمیگاواٹ کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ فائبرآپٹک کیبل چین سے اسلام آباد قراقرم ہائی وے سے آ رہی ہے۔ فائبر آپٹک کیبل براستہ خیبر پی کے اسلام آباد تک پہنچے گی۔ مشرقی اور مغربی روٹ پر ایک جیسی سہولتیں فراہم کی ہیں۔ صوبے میں ایک صنعتی پارک ہو گا۔ سی پیک میں صوبے کو تمام یقین دہانیاں پوری کی جائیں گی۔ نومبر میں مغربی روٹ بلوچستان فعال ہو گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...