وائس چانسلر ڈائو یونیورسٹی مسعود حمید کو فارغ کردیاگیا‘عشرت العباد کے قریبی دوست تھے :ذرائع

کراچی(صباح نیوز)سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کے دیرینہ دوست اور وائس چانسلر ڈائو یونیورسٹی مسعود حمید کو فارغ کردیا گیا،ذرائع کے مطابق مسعود حمید کی تعیناتی پر سابق گورنر سندھ اور سابق وزیراعلیٰ میں کئی بارتنازعہ بھی ہوا تاہم مسعود حمید اپنے عہدے پر تعینات رہے۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی تبدیلی کے فوری بعد ہی وائس چانسلر مسعود حمید کو بھی فارغ کردیا گیا۔ تمغۂ امتیاز کے حامل ڈائو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا شمار سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے متعمد خاص میں ہوتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن