کراچی (نوائے وقت رپورٹ) معروف قوال امجد صابری کے قتل کی لرزہ خیزکہانی منظر عام پر آگئی۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق امجد صابری کے قتل کیلئے دہشت گرد عاصم کیپری ان کے گھر کے قریب منتقل ہوا۔ قتل والے روز ملزم 2 بجکر 40 منٹ پر امجد صابری کے گھر کے قریب موجود تھے۔ عاصم کیپری نے آگے جا کر موٹرسائیکل پر اسحاق بوبی کو بٹھایا۔ دہشت گردوں نے لیاقت آباد انڈر پاس کے قریب امجد صابری کی گاڑی روکی۔ پہلے پہلے بیگ سے نائن ایم ایم پستول سے 3 فائر کئے گئے اس سے پہلے ایک ملازم امجد صابری کے گھر کے قریب دوسرا پٹرول پمپ پر تھا۔