ہائیکورٹ نے علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ مسٹرجسٹس شمس محمود مرزا نے علی موسی گیلانی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی طرف سے بیرسٹر سلمان صفدر نے موقف اختیار کیا کہ علی موسیٰ کیخلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس زیر ٹرائل ہے جس کا فیصلہ نہیں ہو رہا، اس کیس کو جواز بنا کر وزارت داخلہ نے درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں ڈالا، وزارت داخلہ کی طرف سے سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اگر درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا تو یہ بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں۔ عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن