ہلیری کی شکست کے بعد 2020ء کے صدارتی انتخاب کیلئے مشل اوباما کا نام سامنے آنے لگا

واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدارتی انتخاب میں ہلیری کلنٹن کی شکست کے چند گھنٹے بعد ہی 2020 کے صدارتی انتخاب کے لئے مشل اوباما کا نام سامنے آنے لگا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرکسی نے مشیل اوباما کو آمادہ کرنا شروع کر دیا کہ وہ آئندہ صدارتی انتخاب میں ضرور حصہ لیں تو کسی نے کہا کہ اس وقت مشل اوباما کیلئے 2020 کا انتخاب جیتنے کیلئے بہترین ماحول ہے۔ مشل اوباما امریکہ کے سیاسی منظرنامے میں ایک مقبول شخصیت ہیں۔ گیلپ سروے کے مطابق ان کی مقبولیت 64 فیصد ہے اور یہ اوسط ڈونلڈ ٹرمپ، ہلیری کلنٹن اور اپنے شوہر صدر اوباما سے زیادہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن