حب:رینجرز کی کارروائی‘ کالعدم جنداللہ پاکستان کا امیرہلاک

کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے حب میں رینجرز نے کارروائی کرکے کالعدم جنداللہ پاکستان کے امیر عارف عرف ثاقب کو گزشتہ روز ہلاک کردیا۔بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔رینجرز ذرائع کے مطابق ملزم عارف عرف ثاقب کالعدم جنداللہ پاکستان کا امیر تھا اور القاعدہ،جماعت الاحرار،داعش کےساتھ مل کر کارروائیاں کرتا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عارف عرف ثاقب لشکرجھنگوی کے ساتھ بھی دہشت گردی کی کارروائیاں کرتاتھا اور کراچی اوربلوچستان میں ہونےوالے خودکش دھماکوں کا ماسٹرمائنڈتھا۔رینجرز ذرائع کے مطابق کارروائی میں ملزم کے قبضے سے بھاری تعدادمیں اسلحہ اوربارود برآمد ہوا ہے.سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ ہلاک دہشتگرد کے مزید ساتھیوں کی تلاش کیلئے سیکیورٹی فورسز کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ای پیپر دی نیشن