چین نے دفاعی ٹیکنالوجی میں بھارتی میزائل براہموس کو پیچھے چھوڑ دیا

Nov 11, 2016 | 16:08

ویب ڈیسک

بیجنگ: چین نے ”سی ایم 302“ کے نام سے ایک ایسا نیا بحری جہاز شکن کروز میزائل فروخت کےلئے پیش کردیا ہے جو آواز سے زیادہ (سپر سونک) رفتار پر سفر کرسکتا ہے .ادھر دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بھارت اور روس کے مشترکہ ”براہموس“ کروز میزائل کا جواب ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق”کروز میزائل“ کسی دور دراز ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بناسکتا ہے اور سمت بندی و رہنمائی (نیوی گیشن اینڈ گائیڈنس) کے جدید کمپیوٹرائزڈ آلات سے لیس ہونے کے باعث ”اڑتا ہوا سپر کمپیوٹر“ بھی قرار دیا جاتا ہے۔YJ-12 کا وزن 5,500 پاونڈ، لمبائی 21 فٹ اور قطر تقریباً 2.5 فٹ ہے۔ اسے 200 سے 500 کلوگرام روایتی اور غیر روایتی (ایٹمی) ہتھیاروں سے لیس کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ 400 کلومیٹر تک دور کسی ہدف کو بھرپور درستگی سے نشانہ بناسکتا ہے۔برِصغیر کی موجودہ صورتِ حال، بھارت کا مسلسل بڑھتا ہوا جنگی جنون، پاک چین معاشی و دفاعی تعلقات اور اسی نوعیت کے دیگر پہلو سامنے رکھتے ہوئے عسکری ماہرین کو یقین ہے کہ سی ایم 302 کا سب سے پہلا خریدار پاکستان ہی ہوگا کیونکہ اس وقت پاک بحریہ کو مزید مضبوط بنانے کےلئے ایسے ہی کسی کروز میزائل کی ضرورت ہے جسے نہ صرف زمین سے بلکہ بحری جہاز اور آبدوز سے بھی لانچ کیا جاسکے اور وہ دشمن جہازوں کو سنبھلنے کا موقع دیئے بغیر تباہ کر ڈالے.

مزیدخبریں