پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میڈیا والی باتیں عدالت میں نہیں کہتی، نواز لیگ میڈیا میں جھوٹ بولتی ہے اور عدالت سے وقت مانگتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پانامہ لیکس کی 15 نومبر کی سماعت کیلئے تیاری اور متنازعہ خبر سے متعلق کمیٹی پر اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔ نواز لیگ میڈیا میں جھوٹ بولتی ہے اور عدالت سے وقت مانگتی ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آف شور کمپنیوں کی ملکیت پر اپنے مؤقف سے پھر گئی اور اس سے حواس باختگی ظاہر ہے۔ جان چھڑوانے کیلئے عدالت سے وقت مانگا جاتا ہے۔ متنازعہ خبر کے سکینڈل میں شریف خاندان کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، معاملہ دبانے نہیں دیں گے۔
متنازعہ خبر: شریف خاندان کیخلاف تاقابل تر دید ثبوت ہیں، معاملہ دبانے نہیں دینگے، عمران
Nov 11, 2016 | 19:55