بھارت اور جاپان نے سول جوہری معاہدے پر دستخط کر دئیے, اکیسویں صدی کا محور ایشیا ہی ہو گا: مودی

Nov 11, 2016 | 20:04

ویب ڈیسک

 بھارت اور جاپان نے سول جوہری معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جاپان اور بھارت کے مضبوط تعلقات عالمی سطح اور بالخصوص ایشیا کے استحکام کی ضمانت بن سکتے ہیں۔ مودی نے اپنے دورہ جاپان کے دوران ٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا اکیسویں صدی کا محور ایشیا ہی ہو گا۔ بھارتی وزیراعظم نے جاپانی تاجروں پر زور دیا وہ بھارت میں زیادہ سرمایہ کاری کریں۔ مودی کے مطابق جاپان اور بھارت کے اچھے تعلقات نہ صرف ایشیا بلکہ دنیا کے استحکام میں اہم ثابت ہوں گے۔

مزیدخبریں