خام تیل کی گرتی قیمت، ترسیلات زر میں8 فیصد کمی وہ گئی: سٹیٹ بنک

Nov 11, 2016 | 21:09

ویب ڈیسک

خام تیل کی قیمت میں کمی کا اثر پاکستان بھیجی جانے والی ترسیلات پر ہونے لگا، گلف ممالک نے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 6 فیصد کم ترسیلات پاکستان بھیجیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق ستمبرمیں ترسیلات زر کا حجم ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر رہا جو اگست کے مقابلے میں آٹھ فیصد کم ہے۔ عرب امارات سے 9 جبکہ امریکہ سے 5 فیصد کم ترسیلات وطن بھیجی گئیں۔ یورپی یونین سے خارج ہونے کے فیصلے کے باوجود برطانیہ میں مقیم پاکستانی افرادی قوت نے 9 فیصد زائد زرمبادلہ پاکستان بھیجا۔

مزیدخبریں