پیرس(این این آئی) فرانسیسی خاتون اول بریجیٹ ماکروں نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ابو ظہبی میں قائم عالی شان مسجد الشیخ زاید الکبیر کا بھی دورہ کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس دورے میں انہیں حجاب میں دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مسجد کی زیارت کے دوران سر پر سکارف لے رکھا تھا۔بریجیٹ کے ابو ظہبی کی مسجد کے دورے اور حجاب پر مشتمل تصاویر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر مقبول ہوئی ہیں اور لوگوں نے فرانسیسی خاتون اول کی مسجد آمد پر انہیں خوش آمدید کہا ہے۔خیال رہے کہ فرانسیسی صدر عما انویل ماکروں اوران کی اہلیہ نے گذشتہ روز متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ انہوں نے ابو ظہبی لووو میوزیم کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔ یہ میوزیم فرانس اور امارات کے مشترکہ تعاون سے مکمل کیا جانے والا ایک بڑا پراجیکٹ ہے۔
فرانسیسی خاتون اول کا حجاب میں مسجد الشیخ زاید الکبیر کا دورہ
Nov 11, 2017