اسلام آباد (جاوید صدیق) بھارتی ائرفورس اسرائیل میں کثیر القومی مشترکہ فضائی مشقوں میں حصہ لے رہی ہے۔ مشقوں میں جن کا نام ’’بلیو فلیگ‘‘ رکھا گیا ہے۔ امریکہ‘ جرمنی‘ فرانس اور بھارت کی فضائیہ کے طیارے اور پائلٹ بھی حصہ لے رہے ہیں۔ اس فضائی مشق میں طیارے‘ ہیلی کاپٹر اور بغیر پائلٹ اڑائے جانے والے طیارے اور ڈرونز شرکت کر رہے ہیں۔ مذکورہ مشق مختلف نوعیت کے حربی حالات میں ائر پاور کی اہمیت کے حوالے سے منعقد کی جا رہی ہے۔ امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق اس فضائی مشق کی شام کی صورت حال کے پیش نظر بڑی اہمیت ہے۔ جہاں ایران کا اثرورسوخ بڑھ رہا ہے۔