پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید 10 روپے اضافہ

Nov 11, 2017

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب کی فلور ملوں نے بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید 10 روپے اضافہ کردیا جس سے بیس کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 750 روپے سے بڑھ کر 760 روپے ہو گئی۔ اضافے کے بعد پرچون سطح پر بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 770 روپے سے بڑھ کر 780 روپے ہو گئی ہے جبکہ دس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں پرچون سطح 5 روپے اضافہ ہو گیا جس سے اس کی قیمت 380 روپے سے بڑھ کر 385 روپے ہو گئی۔ لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد یوسف نے فلور ملوں کی جانب سے 10کلو اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے گندم کی قیمت اجراء کو جواز بنا کر آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔

مزیدخبریں