روہڑی: امام بارگاہ پر حملے کی کوشش ناکام‘ رینجرز نے3 تخریب کار مار دئیے‘ کوئٹہ میں مقابلہ‘3 دہشت گرد ہلاک

روہڑی/کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) روہڑی میں رینجرز سے مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک، ملزمان امام بارگاہ باب کربلا کی طرف جانا چاہتے تھے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق مشکوک سمجھ کر روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزمان فرار ہونے لگے جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کی کوشش میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق اسی دوران 2 افراد نے خودکش جیکٹس سے دھماکا کرنے کی کوشش کی، لیکن سندھ رینجرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں دہشت گردوں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشتگردوں کا ہدف امام بارگاہ باب کربلا روہڑی تھی۔ ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے نیٹ ورک کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ صباح نیوز کے مطابق حیدرآباد پولیس نے ریلوے لائن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشت گرد صدیق کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار دہشت گرد سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم سے مزید تفتیش کے لئے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ جبکہ اس کے خلاف 5/ 4 ایکسپلوسیو اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے زرغون آباد میں مقابلہ کے دوران تین دہشت گرد ہلاک کردیئے۔ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ ادھر جمعرات کو ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، شہید ڈی آئی جی سمیت تین اہلکاروں کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں گورنر بلوچستان، کمانڈر سدرن کمانڈ، آئی جی بلوچستان، صوبائی وزرائ، پولیس اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...