نئی دلی:سرحد پر معمولی نوعیت کے معاملات مقامی کمانڈرز نمٹائیں گے: پاکستان‘ بھارت اتفاق

نئی دلی+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+سٹاف رپورٹر ) پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کا 3 روزہ اجلاس نئی دلی میں ختم ہو گیا۔ پاک رینجرز اور بی ایس ایف کا اجلاس خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پر معمولی نوعیت کے معاملات مقامی کمانڈرز کی سطح پر سلجھانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاک رینجرز، بی ایس ایف ملاقات دونوں ممالک کے کشیدہ تعلقات کے دوران ہوئی۔ اجلاس میں سرحد پار سمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات بھی زیربحث آئے۔ قیدیوں کی رہائی کیلئے قانونی عمل کو تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔بلااشتعال فائرنگ میں جانی نقصانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 2003ء کے پاک بھارت جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کی ضرورت پر غور کیا گیا۔ غلطی سے سرحد پار کرنے والوں کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی ماہی گیروں کے معاملے پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دونوں اطراف سے بچھڑے لوگوں کو خاندان سے ملانے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا‘ ورکنگ بائونڈری‘ بین الاقوامی سرحد کے قریب بھارتی تعمیرات کا معاملہ بھی اٹھایا گیا‘ تعمیرات روکنے سے متعلق باہمی خدشات دور کرنے کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کے نتیجہ خیز ہونے سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...