سعد حریری زیر حراست‘ سعودی عرب نے اسرائیل کو لبنان پر حملے کا کہہ دیا: حزب اللہ

بیروت (اے ایف پی) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے الزام لگایا ہے کہ سعودی عرب لبنان پر حملے کیلئے اسرائیل کو مشتعل کر رہا ہے اور یہ بہت خطرناک ہوگا۔ وہ گذشتہ روز ٹی وی پر خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سعودی حکام نے لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری کی ملک واپسی پر پابندی لگا رکھی ہے۔ دریں اثناء اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا ہے لبنان میں نیا تصادم تباہ کن ہو گا۔ کشیدگی کم کرنے کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ ہے۔سعودی عرب کے بعد کویت اور بحرین نے بھی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کا حکم دیدیا۔

ای پیپر دی نیشن