کوٹ ادو( خبر نگار) تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ میں لڑکیوں کو نازیبا تصویریں بنا کر بلیک میل کرنے والا گروہ منظر عام پر آگیا ہے، مذکورہ گروہ لڑکیوں کی کسی طریقے سے تصویریں لیکر انکی کمپیوٹر پر ایڈیٹنگ کر کے دیگر لڑکوں کے ساتھ نازیبا بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرتے ،اس حوالے سے چاہ در کھان والا بستی کہیری ‘ موضع ڈبی شاہ کے رہائشی عبدالرحمن بھٹہ کے بیٹی جوکہ نجی سکول میں پڑھتی تھی کہ گروہ کے سرغنہ امجد فاروق بھٹہ جو کہ اسی سکول میں زیر تعلیم تھا نے عبدالرحمن کی بیٹی کے داخلہ فارم پر لگی تصویریں چرا کر انہیں کمپیوٹر ایڈیٹنگ کرتے ہوئے نازیبا تصویر بنا کر اسے انٹر نیٹ پر لوڈ کرنے کی دھمکیاں دیتا تھاجبکہ سکول سے گھر جاتے وقت وہ اس لڑکی سے چھیڑ خانی کرتا تھا ‘ دہم کلاس میں زیر تعلیم تنگ طالبہ نے سکول چھوڑ دیا،علاقہ معززین کی پنچایت میں گروہ نے نازیبا تصویریں بنا ناتسلیم کیا بعد ازاں لڑکی اور اسکے والد کو بلیک میل اور قتل جیسی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے،گروہ سے تنگ عبدالرحمن ملزمان کے خلاف تھانہ محمود کوٹ پہنچ گیا،تینوں ملزمان امجد فاروق بھٹہ ‘ رحمت اللہ چھجڑااور سیف اللہ چھجڑا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔