جھنگ/ ننکانہ (نامہ نگاران) اوباش شخص نے 15 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ باب عمر جھنگ شہر کی کنیز مائی نے الزام لگاتے بتایا کہ حیدر وغیرہ پانچ افراد نے مبینہ طور پر اس کے بیٹے ذیشان سے زیادتی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ننکانہ صاحب کی 70 سالہ عنایت بی بی سودا سلف لینے بازار جارہی تھی کہ رکشہ ڈرائیور عاشق ورغلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا اور نشانہ بنا ڈالا۔ اہل محلہ نے شور سن کر ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
زیادتی