نظام ٹھیک کئے بغیر سوسال تک ملک میں خوشحالی نہیں آ سکتی : پرویز خٹک

پشاور(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ غیر سفارشی اور شفاف نظام کا قیام تحریک انصاف کا ایجنڈا ہے جس کے لئے صوبے میں ساڑھے چار سال کامیاب کاوش کی ہے ملک کا نظام ٹھیک کئے بغیر سو سال تک بھی خوشحالی نہیں آسکتی بد قسمتی سے جو بھی یہاں آیا اس نے لوٹ مار اور پیداگیری کی انتہا کر دی اور پیسے کو ایمان بنا لیا ، اگر ایک گھر کا سربراہ ٹھیک نہ ہو تو گھر نہیں چل سکتا اور جس ملک کا صدر زرداری گزرا ہو اور اسکے وزیر اعظم نوازشریف کو کرپشن کی وجہ سے نا اہل کیا گیا ہو اسکا نظام کیسے چل سکتا ہے۔ ملکی سطح پر نظام کی تبدیلی کے لئے عمران خان کو مضبوط کرنا ہو گا۔ نظام کی تبدیلی ترقی کا واحد حل ہے جسکے لئے ایماندار قیادت کی ضرورت ہے۔
پرویز خٹک

ای پیپر دی نیشن