حلقہ بندیوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی قلابازیاں غیرسیاسی عمل ہے: شیرپاﺅ

Nov 11, 2017

پشاور (آن لائن) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شےرپاﺅ نے کہا ہے کہ مردم شماری کے بعد حلقہ بندیوں کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کی قلابازیاں ایک غیرسیاسی عمل ہے جو عوام اور جمہوریت کے مفاد میں نہیں، انہوں نے کہا کہ نئے انتخابات پرانے مردم شماری کے تحت کرانا چھوٹے صوبوں کے عوام کے حقوق کی پامالی کے مترادف ہے اور اس سے انتخابات کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہادر کلے پشاور میں ایک بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممتاز سےاسی و سماجی رہنما حاجی ملنگ جان نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ آفتاب احمد خان شیرپاﺅ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا نئے انتخابات کا انعقاد1998 ءکے مردم شماری کے مطابق کرانے کا مطالبہ ایک سوالیہ نشان ہے جس سے انکا غیر جمہوری رویہ ظاہر ہوتا ہے جو جمہوریت کے تسلسل میں ایک رکاوٹ ہوگی اور اس سے سیاسی پارٹیوں کی نئی مردم شماری کے انعقاد کیلئے کی گئی جدوجہد پر پانی پھیر جائے گا۔ انہوں نے کہا کے اس قسم کے غیر جمہوری مطالبات سے انتخابات کا عمل کھائی میں پڑ سکتا ہے جو ملک اور عوامی مینڈیٹ کیلئے باعث توہین ہوگا۔
آفتاب شیرپاﺅ


a

مزیدخبریں