کوٹ اسلام(نامہ نگار)محمدرمضان نے تھانہ حویلی کورنگا پولیس کو درخواست گزاری کہ وہ اپنے کھیتوں میں کام کررہا تھا کہ ملزمان محمدرمضان اور شیر محمد کار پر آئے اور اس کے گھر میں گھس گئے گن پوائنٹ پر اس کی بیوی ناصر اور بیٹی اقرا فاطمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کار میں اغواء کرکے لے گئے تھانہ حویلی کورنگا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔