فیروز والا (نامہ نگار) کچہری فیروز والا میں چار وکلا اور دیگر افراد نے عدالتی بیلف پر حملہ کر کے زبردستی ملزم کو چھڑا لیا۔ بیلف کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ بتایا گیا ہے کہ سول جج کے عدالتی بیلف صداقت علی نے عدالت میں زیرسماعت دعویٰ میں ڈگری ہونے والے ملزم سرفراز احمد کو کچہری احاطہ سے پکڑ لیا جس پر ملزم کے وکیل نے دیگر وکلاءاور ساتھیوں کے ہمراہ بیلف پر حملہ کر دیا۔ اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔
وکلاءکا عدالتی بیلف پر دھاوا تشدد، ملزم چھڑا لیا
Nov 11, 2017