لاہور ( این این آئی) نامور اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ فنکار پبلک پراپرٹی ہوتے ہیں مگر اس کے ساتھ ان کی نجی زندگی بھی ہے جس میں کسی کو دخل اندازی کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے سب سے زیادہ سوال میری شادی کے حوالے سے کیا جاتا ہے مگر اس بات کا فیصلہ مجھے اور میری فیملی نے کرنا ہے کسی اور کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں جب کراچی سے لاہور آئی تھی تو مجھے اتنی کامیابیوں کی توقع نہیں تھی مگر میری محنت اور سینئرز کی رہنمائی کی بدولت خدا نے مجھے اس طرح کی شہرت دی جو میرے لیے قابل رشک ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وہ عنقریب ایک ثقافتی طائفے کے ساتھ آسٹریلیا جائیں گی اور یہ آسٹریلیا میں انکی پہلی پرفارمنس ہو گی ، اس ٹور ان کے ساتھ نسیم وکی جیسے منجھے ہوئے اداکار بھی شامل ہوں گے ۔
فنکار کی نجی زندگی بھی ہے جس میں کسی کو دخل اندازی کی ضرورت نہیں‘ صوبیہ خان
Nov 11, 2017