ختم نبوت ؐکے حوالے سے آئین میں ترامیم کو من وعن بحال کیا جائے،شمس الرحمن

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرشمس الرحمن سواتی نے کہاکہ ختم نبوت ﷺکے حوالے سے آئین میں کی گئی ترامیم کو من وعن بحال کیا جائے وعدے کے باوجود لیگی حکومت نے ترامیم کو اصل حالت میں واپس نہیں کیا قوم مسلک اور پارٹیوں سے بالاترہوکرنبی ﷺکے دشمنوں کے خلاف جدوجہد کرے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی رحمت آباد کے زیراہتمام حکومت کے خلاف ،ختم نبوت ﷺریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی پی پی6کے رہنما محمدتاج عباسی،ضلعی صدرجے آئی یوتھ سردارتفہیم اعظم، مقامی امیرحاجی تاج محمدخان،سرداررفیع الدین ،وائس چئیرمین یونین کونسل رحمت آباد شیخ عبدالحمید،ملک محمدالیاس ،اسلم عباسی ودیگررہنمائوں سمیت اہل علاقہ نے بھی شرکت کی ۔شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ حکمران ناموس رسالت ﷺقوانین پرحملہ آورہوکرآگ سے کھیل رہے ہیںجو بہت خطرناک ہے ۔عوام کا مطالبہ ہے کہ ختم نبوت قوانین ﷺپرحملہ آورہونے والے مجرموں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے اور وفاقی(صفحہ6 بقیہ4) وزیرقانون سمیت ان تمام عناصرکوبرطرف کرکے عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ اس سے قبل وہ پوچھتے ہیں انھوں کیوں نکالاگیا تواس کا جواب یہی ہے کہ انھوں نے غازی ممتازقادری شہیداور کروڑوں عاشقان مصطفے ﷺسے غداری کی اللہ نے اس کی سزاانھیں دنیا میں ہی دے دی ۔ انھوں نے کہاکہ عدالتوں پر حملہ آورکرپٹ ٹولہ اب کسی صورت احتساب سے بچ نہیں پائے گا،عوام نظام مصطفے ﷺکیلئے دینی اورنظریہ پاکستان کی حامی قوتوں کا ساتھ دیں تاکہ کرپٹ اورلادین عناصرسے نجات حاصل ہوسکے۔

ای پیپر دی نیشن