لاہور(آئی این پی) سابق وائس چانسلر جامعہ پنجاب پروفیسر مجاہد کامران کو جیل سے رہا کردیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ نے مجاہد کامران کی ضمانت منظور کر لی۔ ان کے علاوہ عدالت نے پروفیسر کامران عابد، ڈاکٹر لیاقت اور امین اطہر کی بھی ضمانتیں منظور کر لیں۔عدالت نے تمام گرفتار پروفیسرزکو پانچ، پانچ لاکھ مچلکوں کے عوض رہاکرنے کاحکم دیا۔احتساب عدالت نے غیر قانونی تقرریوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس میں ڈاکٹر مجاہد کامران اور باقی چھ افراد کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔
ہائیکورٹ سے ضمانت منظور، سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کامران مجاہد جیل سے رہا
Nov 11, 2018