انقرہ (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) ترک صدر رجب طیب اردگان پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کیلئے فرانس چلے گئے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ مقتول سعودی صحافی جمال خشوگی کی نعش سے متعلق کوئی معلومات نہیں مل سکی سعودب عرب خود کو بے گناہ ثابت کرنے کیلئے تعاون کرے قتل کی آڈیو ریکارڈنگ سعودب عرب، امریکہ، فرانس اور جرمنی سے شیئر کی ہے 18 رکن قاتلوں کی ٹیم نعش سے متعلق جانتی ہے سعودی پراسیکیوٹر جنرل تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے ترکی آئے تھے فرانس میں ٹرمپ سے ملاقات میں قتل سے متعلق بات کروں گا، سعودی حکام چاہیں تو قاتلوں سے حقیقی منصوبہ ساز کا پتہ لگا سکتے ہیں سعودی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ قاتلوں نے نعش مقامی ایجنٹ کو دی تھی اب انکار کر رہے ہیں ادھر ناروے نے سعودیہ کو دفاعی ساز و سامان کی فراہمی روک دی۔
خشوگی کا قتل: ٹرمپ سے بات کرونگا، سعودی عرب بیگناہی ثابت کرنے کیلئے تعاون کرے: اردگان
Nov 11, 2018